پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈکو جیت کیلئے 129رنز کا ہدف

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے دسویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے جا رہے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز اسکور کیے۔ ٹم سیفرٹ 30 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جب کہ عباس آفریدی نے 24 اور نوجوان بلے باز سعد بیگ نے 20 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے نسیم شاہ، جیسن ہولڈر اور کپتان شاداب خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست ہے، جبکہ کراچی کنگز نے تین میچوں میں سے دو میں کامیابی حاصل کر کے چار پوائنٹس سمیٹے ہیں۔