آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ورلڈکپ کوالیفائرز کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی 4 کھلاڑی شامل ہیں۔ فاظمہ ثناء کو ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ منیبہ علی، نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال بھی اس ٹیم کا حصہ ہیں۔

ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں ویسٹ انڈیز کی 3، بنگلہ دیش اور اسکاٹ لینڈ کی 2، 2 کھلاڑی شامل ہیں۔