اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا جھٹکا، اہم آل راؤنڈر انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اہم آسٹریلوی آل راؤنڈر میتھیو شارٹ انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ فرنچائز کے مطابق وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران ہونے والی انجری کا شکار ہوئے تھے، اور اگرچہ پاکستان پہنچنے کے بعد ان کی بحالی کا عمل کامیاب جا رہا تھا، تاہم انہیں دوبارہ تکلیف محسوس ہوئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کے میڈیکل اسٹاف نے باہمی مشاورت سے شارٹ کی مزید شرکت سے معذرت کا فیصلہ کیا۔ اس فیصلے کے بعد میتھیو شارٹ واپس آسٹریلیا روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ اپنی ری ہیب کرکٹ آسٹریلیا کی نگرانی میں مکمل کریں گے۔

فرنچائز نے میتھیو شارٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔