کراچی، اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2019ءکے مقابلے جولائی2020ء میں بیرونی سرمایہ کاری 2.2 فیصد بڑھی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2020 میں 10.72 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی،
ملکی نجی شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری 4.11 کروڑ ڈالر رہی اور سرکاری شعبے میں جولائی میں 6.61 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ نجی شعبے میں بیرونی براہ راست سرمایہ کاری کا حجم 11.43 کروڑ ڈالر رہا۔
اسٹیٹ بینک کا بتانا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ سے جولائی میں 7.32 لاکھ ڈالر نکالے گئے ہیں اور جولائی 2019 کے مقابلے جولائی2020 میں بیرونی سرمایہ کاری 2.2 فیصد بڑھی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق چین سے 2.71 کروڑ، مالٹا سے 1.85کروڑ،ہالینڈ سے1.79 کروڑ ڈالر، امریکاسے 3.94 اور برطانیہ سے 2.18 کروڑ کی سرمایہ کاری جولائی میں نکالی گئی۔