موبائل فونز کی درآمدات 03۔89فیصد بڑھ گیں

 

اسلام آباد۔ رواں مالی سال کے آغاز پرجولائی2020ء میں موبائل فونز کی درآمدات 89.03 فیصد بڑھ گئیں۔

اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2020ء کے دوران موبائل فونز کی درآمدات 148.001 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں‘جبکہ جولائی 2019ء میں درآمدات کا حجم 78.295 ملین ڈالر رہا تھا۔

اس طرح جولائی 2019ء کے مقابلے میں جولائی 2020ء کے دوران موبائل فونز کی قومی درآمدات میں 69.706 ملین ڈالر یعنی89 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔