اسلام آباد۔پاکستان اور چین کے اشتراک سے قائم کیا جانے والا”ہائبرڈ رائس ریسرچ سنٹر“ رواں سال کے آخر تک کام شروع کر دے گا
مشترکہ تحقیقاتی مرکز سے چاول کی مقامی پیداوار میں نمایاں اضافہ سے اندرون ملک غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ برآمدات میں بھی اضافہ ہو گا
چائنہ ایسوسی ایشن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب یونیورسٹی لاہور اور چین کی ہووہان یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے ہائبرڈ رائس ریسرچ سنٹر قائم کیا جا رہا ہے۔جو رواں سال کے آخر تک باقاعدہ کام کا آغاز کر دے گا‘جس سے پاکستان میں غذائی تحفظ کے ساتھ ساتھ برآمدات کو بھی فروغ حاصل ہو گا‘
چاول کی اقسام کے بارے میں عالمی تعاون منصوبہ کے سربراہ انجینئر ژو شان نے کہا ہے کہ چاول کی نئی تیار کی جانے والی بعض اقسام مخصوص ماحول اور علاقوں میں بہتر نتائج دیتی ہیں تاہم چین کا تیار کردہ ہنگولین ہائبرڈ چاول کے بیج کی کاشت سے پاکستان میں چاول کی فی ہیکٹر پیداوار 7500 کلو تک بڑھ جائے گی جو دیگر اقسام کے مقابلہ میں تین گنا زیادہ ہے۔