افغانستان، طالبان اور فورسز میں جھڑپیں جاری، 14افراد جاں بحق،45زخمی

 

کابل۔افغانستان کے طالبان اور سکیورٹی فورسز کے مابین افغان امن معاہدے کے باوجود جھڑپیں جاری ہیں، طالبان کی جانب سے افغان فورسز کے کمانڈو اڈے پر  کئے گئے ایک ٹرک بم حملے  اور دیگر جھڑپوں میں کم از کم 14افراد جاں بحق جبکہ 45زخمی ہو گئے، ٹرک بم حملے میں 2افغان کمانڈوز اور ایک شہری جاں بحق ہوا   جبکہ 35شہری زخمی ہوئے،طالبان کی جانب سے صوبہ غور میں کئے گئے حملے میں 11فوجی جاں بحق جبکہ 7افرادزخمی ہوئے،کابل میں سڑک کنارے نصب بم حملے میں خاتون پولیس آفیسر اور  اور اس کا ڈرائیور زخمی ہوا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان حکام  نے میڈیا کو  بتایا کہ منگل کے روز پورے افغانستان میں ہونے والے حملوں میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور45 زخمی ہوگئے۔ حکام نے بتایا ملک کے شمال میں طالبان کے ٹرک بم دھماکے سمیت افغان فورسز کے کمانڈو اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ یہ پر تشدد کارروائیاں اس وقت جاری ہیں جب طالبان اور افغان حکومت مابین انٹرا افغان مذاکرات جاری ہیں اور ایک دوسرے کے قیدیوں کا تبادلہ بھی جاری ہے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان منیر احمد فرہاد کے مطابق، ٹرک خودکش بمبار نے شمالی صوبہ بلخ میں حملہ کیا، جس میں دو افغان کمانڈوز اور ایک شہری سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔

شمال میں افغان فوج کے کارپوریشن کے ترجمان حنیف رضائی  کا کہنا ہے کہ   ابتدائی فوجی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس دھماکے میں کم از کم چھ کمانڈوز اور لگ بھگ 35 شہری زخمی ہوئے،حملے میں قریب ہی موجود درجنوں شہریوں کے مکانات کو بھی تباہ یا نقصان پہنچایا۔رضائی نے کہا زخمی ہونے والے عام شہریوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک ٹویٹ میں بلخ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ دسیوں فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ صوبائی گورنر کے ترجمان عارف عبر نے بتایا کہ منگل کو  ہی  مغربی صوبے غور میں حکومت نواز فورسز کی ایک چوکی پر حملے میں آٹھ فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔ 

ضلع شہرک میں اس حملے میں پانچ گھنٹوں کی جنگ لڑی گئی۔کسی نے فوری طور پر اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ لیکن حکام نے طالبان پر الزام عائد کیا ہے۔ ایک اور حملے میں کابل کے پولیس چیف کے ترجمان فردوس فرامارز نے بتایا کہ دارالحکومت کابل میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک پولیس خاتون اور اس کا ڈرائیور زخمی ہوگئے۔