اسلام آباد۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے 20-2019 میں 10 ارب 14 کروڑ ڈالر کا قرضہ واپس کیا ہے۔
اکنامک افیئر ڈویڑن کی دستاویز کے مطابق گذشتہ مالی سال بیرونی قرضوں کی واپسی کا تخمینہ 10ارب42کروڑ ڈالر لگایاگیا تھا،
اتارے گئے قرض میں 8 ارب 33 کروڑ ڈالر اصل ادھار اور ایک ارب 80کروڑ ڈالر سود اتارا گیا۔
دستاویز کے مطابق 20-2019 میں 4 ارب 40 کروڑ ڈالر کا غیر ملکی کمرشل قرضہ واپس کیا گیا اور 2 ارب 21 کروڑ ڈالر غیر ملکی اداروں کو واپس کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق بیرونی ممالک سے لیاگیا 72کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا قرض بھی ادا کیا گیا جب کہ حکومت نے ایک ارب ڈالر سکوک بانڈز کی مد میں بھی واپس کیے