چیئرمین سی پیک نے مختلف شعبوں میں روزگار کیلئے اپلائی کے طریقہ کار کا اعلان کردیا 

 

اسلام آباد۔چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجو ہ  نے مختلف شعبوں میں روز گار کیلئے  اپلائی کے طریقہ کار کا اعلان کردیا۔

اپنے ٹویٹر بیان میں انہوں نے کہا کہ  تھر کے بلاک ون کیلئے 1100 سے زائد روزگار کے مواقع دستیاب کردیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی الیکٹرک کے تحت مختلف شعبوں میں روزگار کے یہ مواقع فراہم ہوں گے۔

  انہوں نے کہا کہ مقامی و دیگر افراد ان ویب سائٹس پر جاکر باضابطہ اپلائی کریں۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ گذشتہ 2 ماہ میں سی پیک کے تحت 10.9 ارب ڈالر کے 3 بڑے منصوبوں پر دستخط ہوئے۔ 

انہوں نے کہاکہ ایم ایل ون کے تحت پاکستان ریلویز کا مکمل نظام اپ گریڈ ہوگا،کوہالہ 1124 میگاواٹ اور آزاد پتن 700 میگاواٹ کے ہائیڈل منصوبے شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ میگا پراجیکٹس چین اور پاکستان کے سی پیک کیلئے کمٹنٹ کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ 

انہوں نے کہاکہ ان منصوبوں میں حکومتیں، بنک اور نجی شعبے کی بھرپور شمولیت موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کو مالیاتی مسائل درپیش ہونے سے متعلق خبر بے بنیاد ہے۔