اسلام آباد:
ماہ شعبان کے 30 دن مکمل ہونے کے بعد پاکستان میں رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دکھائی دے گیا ہے۔
چاند نظر آتے ہی ملک بھر میں عشا کی نماز کے بعد مساجد میں تراویح کے اجتماعات ہوں گے اور مسلمان پہلی سحری کی تیاری کریں گے۔
پاکستان بھر میں کل پہلا روزہ رکھا جائے گا اور عوام ماہ رمضان کی برکتوں اور سعادتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا اور جرمنی سمیت کئی ممالک میں بھی رمضان کا چاند دکھائی دینے کے بعد آج وہاں پہلا روزہ شروع ہو چکا ہے.