اسلام آباد۔پاکستان کا مقامی قرض قابل ادا حد میں ہے۔
وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق حکومت مقامی کرنسی قرض کو واپس کرنے کی وافر صلاحیت رکھتی ہے،جون 2019 میں معیشت پر قرضوں کا بوجھ جی ڈی پی کے 86.1 فیصد تھا، دسمبر 2019 میں معیشت پر قرضوں کا بوجھ کم ہوکر 84 فیصد ہوگیا تھا۔
کورونا کے بعد معیشت متاثر ہوئی جس کے باعث جون 2020 میں معیشت پر قرضوں کا بوجھ 87.2 فیصد ہو گیا۔
حکومت نے گزشتہ مالی سال اخراجات میں نمایاں کمی کردی، کورونا سے پہلے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابو کرلیا تھا، کورونا کی وجہ سے محصولات کی وصولی بری طرح متاثر ہوئی۔
کورونا کی وجہ سے معاشی ترقی کی شرح متاثر ہوئی، معیشت میں قرضوں کا حجم کم کرنے کے لیے وزارت خزانہ متحرک ہے،معاشی نظم و ضبط پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہاہے