امریکا نے ڈبلیو ایچ او کو80ملین ڈالرز کی ادائیگی روک دی

 

نیو یارک۔ امریکا جنیوا میں قائم عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کو اپنے ذمے واجب الادا لگ بھگ 80 ملین ڈالرز کی ادائیگی نہیں کرنا چاہتا۔

  غیر ملکی  خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن نے کہا کہ اس رقم کو اقوام متحدہ کے بلوں کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔

 امریکا جولائی 2021ء  میں ڈبلیو ایچ او چھوڑنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

 صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا الزام ہے کہ اس تنظیم نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران”چین کی کٹھ پتلی“ کا کردار ادا کیا۔