پشاور میں جائیداد کے تنازعہ پر باپ بیٹا قتل 

 

پشاور.خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاورمیں جائیداد کے تنازعہ پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹے کو قتل کردیا جبکہ چچا بھتیجی موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہوگئے۔

ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

 پولیس کے مطابق گزشتہ روز اکرم خان ولد فیروز خان سکنہ ارمڑ پایاں نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کا بھائی صابر اپنے بیٹے منصف کے ہمراہ موٹر سائیکل پررشتہ داروں کے ہاں جارہاتھاکہ اس دوران راستے میں جائیداد کے تنازعہ پر ولی شاہ ٗ شہاب ٗسہیل اور نیاز علی نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں بھائی صابر بیٹے منصف سمیت موقع پر جاں بحق وہ اور بھتیجی شدید زخمی ہوگئے۔

ملزمان واردات کے بعدموقع سے فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔