کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی سے پولیس نے باپ کے قتل میں ملوث سفاک بیٹے کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پی آئی بی سے پولیس نے باپ کے قتل میں ملوث بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم نے 20 اگست 2024 کو اپنے دوست کے ساتھ مل کراپنے والد عبدالغنی کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث ساتھی ملزم شبیر کو گرفتار کرلیا تھا تاہم واردات کے بعد سے مرکزی ملزم فرار تھا۔
تاہم اب ملزم شوکت کو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے، ملزم نے جائیداد کے تنازع پر قتل کی واردات کی تھی۔