پشاور.خیبر پختونخوا کے سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی کار کی ٹکر سے 6 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے سیکرٹری آئی ٹی کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتارکرلیا تاہم مجسٹریٹ نے سیکرٹری آئی ٹی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
پولیس کے مطابق پشاور کے تھانہ ٹاؤن کی حدود میں سیکرٹری آئی ٹی خیبر پختو نخوا کی کار کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہوا۔
جاں بحق بچے کی عمر 6 سال تھی اور سیکرٹری آئی ٹی مختیار احمد کارخود چلا رہے تھے جب یہ حادثہ ہوا۔
پولیس نے سیکرٹری آئی ٹی کے خلاف تھانہ ٹاؤن میں مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا جبکہ پولیس کے مطابق مجسٹریٹ نے سیکرٹری آئی ٹی کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی ہے۔