پشاور، سوشل میڈیا پر نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنیوالا ملزم گرفتار

 

پشاور۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سوشل میڈیا پر نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنیوالے کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او انقلاب تحسین اللہ کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں بشیر مستان نامی شخص نے نبوت کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا۔

 ایف آئی آرکے متن کے مطابق گزشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی کہ بشیر مستان اپنے بھانجے کے گھر واقع غریب آباد میں موجود ہے جس پر فوری کاروائی کرکے اسے گرفتار کرکرلیاگیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور ویڈیوسمیت دیگر مواد بھی برآمد کیاگیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔