جعلی ڈگریوں اور چوری  الزامات میں پی آئی اے پشاور کے چار ملازمین برطرف  

 

 پشاور۔ جعلی ڈگریوں اور چوری کے الزامات میں پی آئی اے پشاور کے چار ملازمین کو برطرف کردیا گیا 

ٹی جی ایس میں میٹرک کے جعلی ڈگریوں کے الزامات میں باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے چار ملازمین کو برطرف کردیا گیا ہے۔

 جبکہ ائیر پورٹ پر اے بی ٹی میں ہزاروں روپے کے گھپلوں کے الزامات میں ٹریفک سیشن کے ملازم کو برطرف کردیا گیا ہے۔

 چوری کے الزامات میں ٹریفک اہلکار کو اس سے قبل شوکاز نوٹس بھی جاری کیاگیا تھا۔

پی آئی  اے میں سزاء و جزا کا عمل تیز کردیاگیا ہے جعلی ڈگریوں، چوری، کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات میں 76سے  زائد ملازمین، کریو کو برطرف کیا جا چکا ہے۔