میرپورخاص۔میرپورخاص کی سیشن کورٹ نے ڈاکٹر ماہا کی قبرکشائی کی درخواست مسترد کردی۔
عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ واقعے کا مقدمہ گزری تھانے کراچی میں درج ہوا اور ایس ایس پی ساتھ نے متعلقہ مجسٹریٹ یا ٹرائل کورٹ سے اجازت نامہ حاصل نہیں کیا اس لیے ڈاکٹر ماہا علی کی قبر کشائی کی درخواست منظور نہیں کی جاسکتی۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مبینہ خودکشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا کے کیس میں ملزم جنید اور وقاص کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی ہے۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسر قبرکشائی کے لیے میرپور خاص گیا ہواہے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج جنوبی نے پولیس فائل نہ ہونے اور تفتیشی افسر کی عدم موجودگی پر سماعت جمعرات 10ستمبر تک ملتوی کردی۔