افغانستان،سکیورٹی فورسز کے فضائی  حملے میں 12 طالبان ہلاک، متعدد زخمی 

 

کابل. افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے فضائی  حملے میں  بارہ طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

 غیر ملکی خبر رساں  ادارے کے مطابق  صوبائی حکومت کے ترجمان  محمد جواد  ہاجری نے بتایا  صوبہ تخار کے شہر  تالیوکان میں  سیکیورٹی فورسز کے طیاروں نے طالبان کے ٹھکانے کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں  بارہ جنگجو ہلاک جبکہ  متعدد زخمی ہو گئے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ  یہ حملہ طالبان کی ایک سیکیورٹی چوکی پر حملے کے جواب میں کیا گیا جس میں  دو سیکیورٹی اہلکا رہلاک اور چھ زخمی ہو گئے تھے۔