چین نے بھارت کے 5 شہریوں کو رہا کردیا، بھارتی فوج

چین نے تبت سے منسلک سرحد سے گرفتار کیے گئے بھارت کے 5 شہریوں کو رہا کردیا جبکہ چینی حکام نے اغوا کے تاثر کو رد کرتے ہوئے مذکورہ افراد کو بھارتی جاسوس قرار دیا۔

خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق بھارتی فوج کا کہنا تھا کہ مشرقی ریاست کی سرحد سے حراست میں لیے گئے پانچوں شہریوں کو بھارتی حکام کے حوالے کردیاگیا۔

بھارتی فوج کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل ہریس وردھن پانڈے نے بیان میں کہا کہ 'رہا ہونے والے افراد کو اب 14 روز کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور اس کے بعد ہی اہل خانہ کے حوالے سے کیا جائے گا'۔

 

ہریش وردھن پانڈے کا کہنا تھا کہ بھارت کے 5 نوجوان شکار کھیلنے گئے تھے اور غلطی سے متنازع سرحد پار کرلیا تھا جبکہ اس سے قبل چین کی سرحد سے منسلک ریاست اروناچل پرادیش میں اسی طرح کے دو واقعات پیش آچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چینی حکام نے اپنے بیان میں کہا کہ پانچوں افراد شکاریوں کے لباس میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے جاسوس تھے اور انہیں اغوا کرنے کے دعوے کو مسترد کیا۔