بھارت، ایک دن میں 94ہزار نئے کیسز،24گھنٹے میں 1108اموات 

 

نئی دہلی۔بھارت میں ایک دن میں 94 ہزار سے زائد کیسز سامنے آ گئے، چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار 108 ہلاکتیں ہوئیں۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 78 ہزار 614 ہو گئی۔

 دہلی، ممبئی، پونے، ناگ پور، اورنگ آباد اور لدھیانہ کے ہسپتال مریضوں سے بھر گئے۔

بھارت میں ڈاکٹرز اور طبی سہولیات کی شدید کمی ہے۔ ایک روز پہلے بھی 97 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

 پورے ملک میں مریضوں کی تعداد 47 لاکھ 54 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔