دوحہ امن مذاکرات جنگ کے خاتمے کاایک تاریخی موقع ہے،زلمے خلیل زاد


  دوحہ۔ افغانستان کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زادنے کہاہے کہ دوحہ امن مذاکرات افغانستان میں چالیس سال سے جاری جنگ کے خاتمے کاایک تاریخی موقع ہے جس کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں ہے۔

 انہوں نے ایک ٹوئیٹ پیغام میں کہاکہ سمجھوتے کے بغیر سیاسی تصفیہ ممکن نہیں ہے اور کوئی بھی اہم کامیابی کبھی آسان نہیں ہوتی۔

ادھردوحہ میں نامہ نگاروں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اقلیتوں اورخواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے کئے گئے اقدامات مستقبل میں کانگریس کی جانب سے فنڈز مختص کرنے کے کسی بھی فیصلوں پرضروراثراندازہوں گے۔