برٹش ایئرویز کا لاہورسے لندن کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

 لندن۔برٹش ایئرویز نے 14 اکتوبر سے لاہور تا لندن براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

برطانیہ کی فضائی کمپنی برٹش ایئرویز نے اعلان کیا ہے کہ وہ 14 اکتوبر سے لندن سے لاہور کی براہ راست پروازیں شروع کر رہی ہے۔

برٹش ایئرویز کے اعلان کے مطابق چودہ اکتوبر سے لاہور سے ہفتے میں چار پروازیں شروع ہوں گی۔ لاہور سے لندن ہیتھرو کی پروازوں کی ٹکٹوں کا اجرا شروع کر دیا گیا ہے۔

لاہور سے لندن ہیتھر وکے طویل سفر کے لیے جدید ترین بوئنگ 787 اور بوئنگ 788 طیاروں کو استعمال میں لایا جائے گا۔

برٹش ایئرویز پہلے ہی اسلام آباد سے روزانہ ایک فلائیٹ چلا رہی ہے جنھیں وبا کے باعث معطل کر دیا گیا تھا لیکن حال ہی میں ان پروازوں کو دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

برٹش ایئرویز نے 2008 میں اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں ہونے والے خودکش بم حملے کے بعد اسلام آباد سے اپنی براہِ راست پروازیں بند کردیں تھی۔