افغانستان، عسکریت پسندوں کے حملے، لیکچرار سمیت 4افراد جاں بحق

 

جلال آباد۔افغانستان کے 2 مشرقی صوبوں میں عسکریت پسندوں نے یونیورسٹی کے لیکچرار سمیت 4 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

مقامی حکومت کے ترجمان عطا اللہ خوگیانی نے بتایا کہ ایک واقعہ میں صوبہ ننگرہار کے ضلع خوگیانی میں مسلح افراد نے یونیورسٹی کے ایک لیکچرار کو حملہ کرکے قتل کر دیا۔

ترجمان نے کہا کہ ننگرہار یونیورسٹی کے شعبہ لٹریچر سے وابستہ لیکچرار کو اس وقت گولی ماری گئی جب وہ خوگیانی سے اپنی ڈیوٹی پر جا رہے تھے۔

ہمسایہ صوبہ لوگر میں مسلح افراد نے ضلع محمد آغا میں ضلعی سربراہ ویس عبدالرحیم زئی کے گھر میں گھس کر ضلع بارکی بارک کے ضلعی سربراہ کے بھائی اور ایک محافظ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔