خیبر پختونخوا میں پہلی مرتبہ ”آن سکرین مارکنگ“ کا نظام متعارف 

پشاور۔پشاور تعلیمی بورڈ نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے صوبے میں پہلی مرتبہ ”آن سکرین مارکنگ“ کا نظام متعارف کرا دیا ہے۔

 پائلٹ منصوبے پر عمل درآمد 22ستمبر سے شروع ہونے والے خصوصی امتحان میں کیا جائیگا جس کے تحت انٹر میڈیٹ کی انگریزی اور کمپیوٹر سائنس کے پرچوں کی آن سکرین مارکنگ ہوگی۔

 پائلٹ منصوبے کی کامیابی کے بعد مرحلہ وار طور پر تمام پرچوں پر اس کا اطلاق کیا جائیگا اور آئندہ سال سے میٹرک اور ایف اے ٗ ایف ایس سی کے پرچے آن سکرین مارکنگ کے ذریعے ہی چیک ہونگے۔

 ذرائع کے مطابق اس مقصد کیلئے مارکنگ ایگزامنرز کو تربیت دی جائے گی اور ایسے اساتذہ کا انتخاب کیا جائیگا جو کمپیوٹرکے استعمال کو جانتے ہوں۔

 آ ن سکریننگ مارکنگ سے قابل طلبہ کی حوصلہ افزائی ہوگی اور پرچوں کی چیکنگ کا نظام مزید شفاف اور ٹرانسپرنٹ ہو جائیگا۔