لاہور۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اے پی سی سے قبل آرمی چیف سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں گلگت بلتستان کے حوالے سے بات ہوئی۔
منگل کو لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شہبا ز شریف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے ملاقات کی خبر اگر پبلک ہو گئی ہے تو میں اس سے انکار نہیں کرتا، اس ملاقات میں تمام پارلیمانی لیڈرز موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت مسلم لیگ کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے، میں اندر رہوں یا باہر، اے پی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد ہوگا۔
محمد شہباز شریف نے کہا کہ آرمی چیف سے کل جماعتی کانفرنس سے قبل ملاقات کی تردید نہیں کروں گا۔جو تفصیلات باہر آئیں میں ان پر مزید بیان نہیں دوں گا۔