بھارت کی جانب سے شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر کے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج بھی ایل او سی کے دیوا سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری کی گئی ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے سپاہی نورالحسن اور سپاہی وسیم علی نے جامِ شہادت نوش کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارتی بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری کا مؤثر جواب دیتے ہوئے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے رواں سال (2020ء میں) 2 ہزار 333 بار ایل او سی کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔