24 ممالک کے دفاعی اتاشیوں اور سفارتکاروں کے وفد کا ایل او سی کا دورہ

غیرملکی دفاعی اتاشیوں اور سفارتکاروں کا وفد لایِن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیں گے۔ جب کہ ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار سفیروں کو ایل او سی کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔


غیر ملکی سفرا اور دفاعی اتاشیوں کا وفد بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر فائرنگ اور خلاف ورزیوں کے جائزہ سمیت بھارتی فائرنگ کے شکار متاثرین سے ملاقات بھی کرے گا۔


ایل او سی کا دورہ کرنے والے وفد میں آزربائیجان، بوسنیا، یورپی یونین، پرتگال، سعودی عرب، جنوبی افریقا، ترکی، فلسطین، یونان، آسٹریلیا، ایران، کرغزستان، عراق، برطانیہ، اٹلی، پولینڈ، ازبکستان، جرمنی، سویٹزرلینڈ، فرانس، مصر، لیبیا، یمن اور افغانستان کے سفیر اور دفاعی اتاشی شامل ہیں جب کہ عالمی ادارہ برائے خوراک کے نمائندے بھی وفد کا حصہ ہیں۔