آرمی چیف سے میرے ذاتی تعلقات ہیں اور ان سے میری 2 ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ سابق گورنر سندھ محمد زبیرکی تصدیق

مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے میرے ذاتی تعلقات ہیں اور ان سے میری 2 ملاقاتیں ہوئی ہیں البتہ میں نوازشریف یا پارٹی کے لیے کچھ مانگنے نہیں گیا تھا۔


محمد زبیر کا کہنا تھا کہ کبھی ان معاملات پر آرمی چیف سے کوئی بات نہیں ہوئی اور سابق وزیراعظم نوازشریف یا ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ملاقات کرنے کا نہیں کہا، اس طرح کی ملاقاتیں خفیہ ہوتی ہیں، سمجھ نہیں آتا ترجمان پاک فوج کو بات کرنے کی ضرورت کیوں پڑی۔


سابق گورنر سندھ نے کہا کہ اگر معاملات طے کرنے ہوتے تو 2018سے پہلے ہی کرلیتے، ملاقات اور کھانے پر سیاست پر بات چیت ہوتی رہتی ہے، اتنےگھنٹے بیٹھے رہیں گے تو مریم اورنوازشریف پر بھی بات چیت ہوگی۔

 

واضح رہے مریم نواز نے  صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے آرمی چیف سے ملاقات نہیں کی جس پر ترجمان پاک فوج نے بیان جاری کیا کہ مسلم لیگ (ن) کے محمد زبیر نے آرمی چیف سے 2 ملاقاتیں کیں۔