شان صحابہ میں گستاخی و توہین کے مرتکب عناصر کے خلاف کارروائی کے لیے خصوصی عدالتیں بنائی جائیں ۔مفتی منیب الرحمن

اتحاد اہل سنت کے قائد و چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گستاخان صحابہ و اہل بیت کے خلاف کارروائی کے لیے خصوصی عدالتیں بنائی جائیں اور 1ماہ کے اندر ٹرائل مکمل کرکے ایسے عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے۔


ملتان میں اتحاد اہل سنت کے زیر اہتمام ریلی و اجتماع سے خطاب میں قائد جمعیت اہل حدیث علامہ ساجد میر نے کہا کہ ملک میں موجود قوانین نا کافی ہیں، توہین کے مرتکب عناصر کے بیرون ملک فرار کا راستہ روکنے کے لیے قوانین بنائے جائیں۔

اجتماع سے حنیف جالندھری،علامہ حامد سعید کاظمی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔