اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کرکے کنٹرول لائن پر قابض بھارتی افواج کی فائرنگ اور گولہ باری کی مذمت کی گئی اور شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کرکے کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ اور گولہ باری پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔
سفارت کار کو بتایا گیا کہ بھارتی افواج ایل او سی پر تسلسل سے شہری آبادی کو بھاری اسلحہ سے نشانہ بنا رہے ہیں، بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے، بھارت 2003ءکے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے ۔
یاد رہیں کہ بھارتی افواج نےرواں سال 2 ہزار 300 زائد بار کنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی جس میں بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے 18 لوگ شہید جبکہ 187 زخمی ہوئے۔