عمرہ زائرین کی آسانی کے لیے’اعتمرنا‘کے نام سے نئی ایپ متعارف

عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد بحال ہونے والے عمرہ کیلئے سعودی عرب نے زائرین کی آسانی کیلئے نئی ایپ ’اعتمرنا‘ متعارف کروا دی ہے۔

 

کورونا وائرس کے باعث احتیاطی تدابیر کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کے لیے ابتدائی مرحلے کا آغاز ’اعتمرنا‘ ایپ کے ذریعے شروع کیا جائے گا۔

 

سعودی عرب کی وزارت حج کے چیف پلاننگ اینڈ اسٹریٹجی آفیسر ڈاکٹر عمرالمدہ کا کہنا ہے کہ’ حکام کی جانب سے متعارف کرائی گئی نئی عمرہ ایپ ’اعتمرنا‘ ناصرف کاروبار میں مسابقت کا ماحول پیدا کرے گی بلکہ زیارت مقدسہ کے تجربے کو بھی خوشگوار بنائے گی۔‘