کورونا کی وجہ سے بیس لاکھ تک اموات ہوسکتی ہیں،ڈبلیو ایچ او

نیو یارک۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے سبب مزید انسانی جانوں کا ضیاع ہو سکتا ہے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  جنیوا میں ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی اقدامات کے ڈائریکٹر مائیکل راین نے  صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوے کہا کہ کووڈ انیس کے باعث بیس لاکھ تک اموات کافی حد تک ناقابل تصور تو ہیں لیکن ناممکن نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ کووڈ انیس کی مہلک بیماری کے خلاف سخت اور بروقت اقدامات کیے جائیں، تو انسانی اموات کی تعداد میں ڈرامائی اضافہ روکا جا سکتا ہے۔

 یہ وائرس اب تک نو لاکھ چورسی ہزار انسانوں کی جان لے چکا ہے اور ڈبلیو ایچ او کو خدشہ ہے کہ اگلے چند روز میں یہ تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔