اسلام آباد۔ عالمی وبا کورونا وائرس کے پاکستان میں مزید694 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرین کی مجموعی تعداد تین لاکھ دس ہزار275 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کیمطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران6 اموات ہوئی ہیں اور وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد6ہزار457 ہوگئی ہے۔
پاکستان میں کورونا سے متاثر ہونے والے 2 لاکھ 95 ہزار613افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایکٹیو کیسز کی تعداد8 ہزار205 رہ گئی ہے۔
سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار776 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 99 ہزار128، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار617، بلوچستان میں 15 ہزار13، اسلام آباد میں 16 ہزار440، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار649 اور گلگت میں 3 ہزار662 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار230 اور سندھ میں 2 ہزار486 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 259، اسلام آباد میں 181، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 85 اور آزاد کشمیر میں 71 ہو گئی ہے۔
پاکستان کے 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں اور ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔
ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔