افغانستان میں سیاسی حل تک طالبان مستقل جنگ بندی کو تیار نہیں ہونگے، زلمے خلیل زاد 

 واشنگٹن۔ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغانستان میں سیاسی حل تک جنگ بندی ممکن نہیں، اس کیلئے دونوں جانب سے رویوں میں لچک پیدا کرنی ہوگی۔

 افغانستان میں سیاسی سمجھوتہ ہونے تک طالبان جامع اور مستقل جنگ بندی پر کسی بھی صورت تیار نہیں ہوں گے۔

 مستقل جنگ بندی پر طالبان کا تیار ہونا غیرمعمولی بات نہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ تجاویز سامنے آئیں تو طالبان پرتشدد واقعات میں کمی پر آمادہ ہوسکتے ہیں۔

 امریکا اس معاملے پر افغان حکومت اور طالبان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔