پشاور۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سیاحت کو بطور صنعت ترقی دینے کیلئے کوشاں ہے۔
عالمی یوم سیاحت کے حوالے سے پیغام میں وزیراعلی خیبرپختونخوامحمود خان نے کہا کہ سیاحت کا فروغ ہر دور میں ناگز یر رہا ہے کیونکہ یہ سماجی، ثقافتی اور اقتصادی حالات پر براہ راست اثراندا ز ہوتی ہے۔ صوبائی حکومت سیاحت کو بطور صنعت ترقی دینے کیلئے کوشاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان چند ممالک میں ہوتا ہے جو ایڈونچر ٹورازم، قدرتی خوبصورتی، مذہبی سیاحت اور تاریخی مقامات سے مالامال ہیں۔
خیبرپختونخواکا ہر ضلع اپنی مثال آپ ہے جہاں ہر قسم کا لینڈ اسکیپ ملتا ہے۔
وزیراعلی خیبرپختونخوانے کہا کہ ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے متعدد سیاحتی مقامات مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔
حکومت صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ سیاحت کے حوالے سے پالیسیوں میں اصلاحات اور نئے سیاحتی مراکز متعارف کرانا اہمیت کے حامل ہیں۔
سیاحتی صنعت سے وابستہ لوگوں کے ذرائع امدن میں اضافہ کرنا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاحت نہ صرفتفریح کا ذریعہ ہے بلکہ ثقافتی و سماجی روابط کے استحکام اور معیشت و روزگار کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔