لاہور۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری پولیس کے پہنچنے سے پہلیہی ہسپتال سے نکل گئے،طلال چودھری نے تحقیقاتی ٹیم کا انتظار کیا نہ ہسپتال کا بل ادا کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق فیصل آباد پولیس کی تحقیقاتی ٹیم طلال چودھری کا بیان ریکارڈ کرنے نجی ہسپتال پہنچی تو لیگی رہنما پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہسپتال سے نکل گئے،طلال چودھری ہسپتال انتظامیہ کو بھی چکمہ دے گئے۔
طلال چودھری نے تحقیقاتی ٹیم کا انتظار کیا نہ ہسپتال کا بل ادا کیا،طلال چودھری ٹیم کے پہنچنے سے پہلے ہی بل ادا کئے بغیر ہسپتال سے روانہ ہو گئے۔
ذرائع کاکہناہے کہ طلال چودھری کو ہسپتال سے قریبی ساتھی نے فرار کرایا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اے ایس پی عبدالخالق کاکہنا ہے کہ طلال چودھری ہسپتال سے ڈسچارج ہو چکے ہیں،جلد طلال چودھری کابیان ریکارڈ کرلیا جائیگا۔
اے ایس پی نے کہاکہ طلال چودھری سے دوبارہ رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔