اسلام آباد۔مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن نے استعفے دیئے تو وزیر اعظم کا بھی نیا الیکشن ہوگا، اپوزیشن استعفے دے گی تووزیراعظم عمران خان نہیں بلکہ الیکشن کمیشن انتخابات کروائے گا۔
اتوار کے روز اپنے ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اب کوئی پارٹی قیادت کو بتائے بغیر عسکری قیادت سے ملاقات نہیں کریگا۔
لیگی رہنما محمد زبیر کی آرمی چیف سے ذاتی ملاقات تھی،پاکستان کے استحکام اورمضبوطی کا ایک ہی راستہ ہے اوروہ آئین کا راستہ ہے۔ پاکستان جمہوریت اور قائد اعظم کے راستے پر چلانے سے ہی ترقی کرسکتا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ الیکشن میں وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو پارٹی میں نہ لیاجائے، کیونکہ لوٹوں کو قبول کرنا عوام کے سیاسی شعور کی توہین ہے، اس لیے الیکشن کے سیاسی موسمی پرندوں کی حوصلہ شکنی کرنی ہوگی۔