کراچی۔ وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کا ہم پر دباؤ ہے، لوگ اپنا بندوبست کرلیں ہم نے تجاوزات گرانی ہی گرانی ہیں۔
نوازشریف کی واپسی کے تمام دروازے بند ہوچکے، اب پاکستان واپس آئے تو سیدھا جیل ہی جائیں گے
کراچی میں شاہ عبداللطیف ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کے سی آر کا کام شروع ہونے لگا ہے، سندھ حکومت کا پورا تعاون ہے، اس حوالے سے وفاق اور سندھ حکومت کی کوئی لڑائی نہیں، ہماری طرف سے کام شروع ہے 12 کلومیٹر مکمل کرلیا ہمارے پاس 30 کلو میٹر ہے، ریلوے کی تجاوزات سے متعلق نقشہ پیر کو دے دیاجائیگا۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا ان کی واپسی کے تمام دروازے بند ہوچکے، اب پاکستان واپس آئے تو سیدھا جیل ہی جائیں گے، اس لیے نوازشریف نے وطن واپسی کیلئے اپنا پاسپورٹ پھاڑ دیا، نوازشریف سمجھ چکے ہیں کہ ڈان لیکس اپنے انجام کو پہنچ چکی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔