طلال چوہدری معاملہ، شفاف تحقیقات کرکے عوام کو حقائق بتائیں گے۔رانا ثناءاللہ

مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری کے معاملے پر حکومت پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے، ہماری کمیٹی معاملے کی شفاف تحقیقات کرکے عوام کو حقائق بتائےگی۔

 

لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شہباز شریف کیخلاف کیس میں بے بنیاد الزامات ہیں، کیس کی کوئی حقیقت نہیں، یہ صرف ایک سیاسی انتقام ہے۔

 

طلال چوہدری کے معاملے پر بات کرتے ہوئے نون لیگ پنجاب کے صدر نے کہا کہ نون لیگ کی کمیٹی ایک دو روزمیں اپنا فیصلہ سنائے گی، معاملے پر شفاف تحقیقات کرکے عوام کو حقائق بتائیں گے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ طلال چوہدری کے معاملے میں حکومت کا رویہ باعث شرم ہے، طلال کے معاملے میں کارروائی کرنا پڑی تو ضرور کریں گے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو مبینہ طور پر خاتون رکن اسمبلی کے اہل خانہ کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد وہ زخمی حالات میں لاہور کے نجی اسپتال میں داخل ہوگئے تھے۔انہوں ںے موقعے پر پولیس سے رابطہ کیا تھا جب کہ فیصل آباد پولیس نے اس معاملے پر چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنائی تھی۔ کمیٹی جب گذشتہ روز طلال چوہدری کا بیان لینے کے لاہور کے نجی اسپتال پہنچی تو وہ پہلے ہی اسپتال سے چلے گئے۔