شہباز شریف کی ضمانت مسترد ،لاہور ہائی کورٹ سے گرفتار

آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف عبوری درخواست ضمانت مسترد ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے گرفتار کرلیے گئے۔


جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی، اس دوران عدالت نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کی عبوری ضمانت خارج کردی جس کے بعد نیب حکام نے شہباز شریف کو حراست میں لے لیا۔


اس موقع پر عدالت کے باہر موجود نون لیگ کے کارکنا ن مشتعل ہوگئے اور پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی ۔

مشتعل کارکنان نے نیب اور حکومت کے خلاف نعرےبازی کی۔