مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کوصرف اس لئے گرفتار کیا گیا کیونکہ انہوں نے اپنے بھائی کے خلاف استعمال ہونے سے انکار کر دیا تھا۔
مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے ان لوگوں کے ہاتھوں میں کھیلنے سے انکار کیا جو انہیں ان کے بھائی کے خلاف استعمال کرنا چاہتے تھے، انہوں نے نواز شریف کے خلاف کھڑے ہونے کی بجائے جیل کی سلاخوں کے پیچھے کھڑا ہونا بہتر سمجھا، مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف آپ کو سلام ہے ، آپ نے کچھ غلط نہیں کیا۔