اسلام آباد۔ وفاقی دارالحکومت میں نمل یونیورسٹی میں کورونا کے کیسز سامنے آنے کے بعد یونیورسٹی کو سیل کردیاگیا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق یونیورسٹی کیساتھ کورونا سے متاثرہ طلبہ کے ڈیپارٹمنٹ اور ہاسٹل کو بھی فوری طور پر بند کردیا گیا ہے جب کہ یونیورسٹی سٹاف اور طلبہ کے کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔
ڈی سی کا کہنا ہے کہ نجی سکول کے تین بچوں میں بھی کورونا وائرس کا شبہ ہوا ہے جس پر متاثرہ کیمپس فوری طور پر بند کردیاگیا اور سکول کے عملے کے بھی کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔