پشاور۔وزیر صحت اور خزانہ تیمورسلیم جھگڑاکا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس پر انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔
ٹیسٹ مثبت آنے کا اعلان تیمور جھگڑانے خود اپنے ٹویٹراکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ”میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے‘میں نے اپنے آپ کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
الحمداللہ‘ میں خودکوتندرست محسوس کررہا ہوں‘صرف تھوڑی کھانسی ہے‘ میں گھر سے اپنا کام جاری رکھوں گا اور انشاللہ جلد ٹھیک ہوکر آفس جوائن کروں گا‘ برائے مہربانی اگر آپ مجھ سے ملے ہیں تو اپنا ٹیسٹ کروالیں۔