جنوبی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں کا حملہ، کیپٹن شہید

 راولپنڈی۔جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فورسز کے اہلکار جنوبی و زیرستان کے علاقے شکئی میں نائٹ پٹرولنگ پر تھے کہ ان کے قافلے پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے۔

واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقہ گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ کیپٹن عبد اللہ نے بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور جام شہادت نوش کیا،کیپٹن عبداللہ شہید کا تعلق کوہاٹ کے علاقہ لاچی سے ہے۔