اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں جھکایا نہیں جاسکتا، نواز شریف کا شہباز کی گرفتاری پر ٹوئٹ

 

لندن۔ مسلم لیگ(ن)کے قائد نواز شریف  نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو گرفتار کر کے اس کٹھ پتلی نظام نے اے پی سی  قرارداد کی توثیق کی ہے۔

کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں جھکایا جا سکتا ہے۔

پیر کو شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مسلم لیگ(ن)کے قائد  نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ وہ جیل کے اندر ہوں یا باہر اے پی سی میں  کئے گئے تمام فیصلوں پر عمل درآمد ہو گا

۔کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں جھکایا جا سکتا ہے۔