اسلام آباد۔بھارت میں گیارہ پاکستانی ہندوؤں کے قتل کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن نے عدالت میں درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت اور دفتر خارجہ کو معاملہ عالمی عدالت انصاف میں اٹھانے کے احکامات دیئے جائیں۔دہشتگرد تنظیم آر ایس ایس پر پابندی لگوانے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں۔
درخواست میں یہ موقف بھی اپنایا گیا کہ پاکستان میں بھارتی سفارتخانے کیخلاف اقدامات اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف دلانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔بھارتی سفارتخانے کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بھارتی سفارتخانے نے ویزہ جاری کرنے کے بعدمعلومات را کو فراہم کیں جس کی وجہ سے را نے پاکستانی ہندوؤں کا قتل عام کیا۔
یاد رہے کہ سندھ سے تعلق رکھنے والے ہندوؤں کو بھارتی راجھستان میں ان کی پناہ گاہ میں قتل کر دیا گیا تھا۔