چیچہ وطنی، ٹرالر اور کار میں خوفناک تصادم، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

چیچہ وطنی۔ کمالیہ روڈ پر نئی آبادی کے قریب ٹرالر اور کار میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی میں کمالیہ روڈ پر نئی آبادی کے قریب ٹرالر اور کار میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 3 خواتین اور ایک بھی بچہ شامل ہیں 

 واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو کار سے نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

 حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تیز رفتار ٹرالر کا ٹائر پھٹنے سے ٹرالر کار کے اوپرالٹ گیا جس کے باعث کار میں سوار تمام افراد جاں بحق ہوگئے۔

 دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چیچہ وطنی کے قریب کمالیہ روڈ پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔