اسلام آباد۔پاکستان میں تیل اور گیس کی قیمتوں کا تعین کرنے والے ادارے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی ہے۔
اوگرا کی جانب سے حکومت کو بھجوائی گئی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 سے 4 فیصد فی لٹر کمی کی جائے۔
اوگرا نے سفارش کی ہے کہ پٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر قیمتیں برقرار رکھی جاسکتی ہیں۔ اوگرا نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دو روپے تک فی لٹرکمی کی تجویز دی ہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ہو گی یا برقرار رہیں گی، فیصلہ بدھ کو ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے ہوگا۔
وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی اعلان کل کرے گی۔