پشاور۔ بی آر ٹی کے 200سے زائد بسوں کے معائنہ کے بعد چائنہ ٹیم واپس چلی گئی ہے چائنہ ٹیم کی سفارشات کی روشنی میں بی آر ٹی کے بسوں میں نئے طاقتور پرزہ جات اور آلات نصب کئے جا رہے ہیں۔
بی آر ٹی کے بسوں میں ہونے والے آتشزدگی، خراب ہونے کے واقعات کے بعد سروس کو بند کیا گیاتھا 70ارب سے زائد کی لاگت سے شروع ہونے والا منصوبہ 13اگست کو شروع ہوا تھا تاہم ایک مہینہ بھی نہیں چل سکا اوراسے بند کردیا گیا۔
معائنہ ٹیم نے چینی کمپنی سے طاقت ور پرزہ جات اور آلات نصب کرنے کی سفارشات کی تھی جس کے بعد کمپنی کو آگاہ کیا گیاہے اور کمپنی کی جانب سے 200سے زائد بسوں میں جدید ترین طاقتور آلات اور پرز ہ جات کی سپلائی ممکنہ طور پر آئندہ مہینے کے دوسرے ہفتے میں کریگی اور اور تنصیب اور آزمائش تک بی آر ٹی سروس بند رہے گی۔